ترنول (سعدیہ شاہ سے)تھانہ ترنول کی حدود ڈی 17 میں چوری کی دلیرانہ واردات ڈاکو اسلحہ سے لیس مین ۔گیٹ سے انٹرہوے اور ایک کاروباری شخصیت کے گھر داخل ہوئے اور کئی گھنٹے ان کو یرغمال بنائے رکھا ۔

لوٹنے کے بعد دوسرے گھر میں وہ انٹرہوے ان کو بھی کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور پھر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے کاروباری شخصیات جن کو بے دردی سے لوٹا گیا ۔

الطاف دستی اور عباس دستی ‏ڈی 17 کی نام نہاد سیکورٹی جب اس معاملے میں ان کے افسران سے رابطہ کیا گیا سکیورٹی انچارج سے لے کر سکورٹی سپروائزر تک سب واقعہ کے متعلق بتانے سے بالکل گریزاں ہیں۔ خطا کے میڈیا نمائندگان سے ملنا تک پسند نہ کیا۔

 سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا ہے یہ معمول کی بات ہے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام اب چوروں کے رحم و کرم پر ہے۔ اتنی مہنگی سوسائٹیوں میں آئے دن ایسے ہونے والے واقعات سے عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کا نوٹس لینا ہوگا کیونکہ یہ پولیس کے اوپر بھی سوالیہ نشان ہے ایجنڈا کو کبھی بی 17 اور کبھی ڈی 17 میں بآسانی لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں اور عوام کے لئے غیر یقینی صورتحال بنتی جا رہی ہے۔

متعلقہ سرکل انچارج ڈی ایس پی  کو بھی اس حوالے سے نوٹس لینا ہوگا اور نہتے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہوگا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close