تحریر محسن قیوم شیخ سن 2004 سے سیاست کا عملی طور آغاز کیا اور اس وقت چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست بن گئے اور پھر وزارت اعلی کے دور میں تلہ گنگ سے بیٹھ کر حکومت کے اعلی عہدران کو تلہ گنگ بلا کر تلہ گنگ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے آڈر چلائے۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کا 2004 سے 2019 تک سیاست کا لائف سٹائل گجرات کے چوہدری برادران کی طرف مرکوز رہاچند قریبی رفقا سے زیادہ کسی کو اپنے سے زیادہ قریب نہیں ہونے دیا اپوزیشن میں رہنے کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کو حلقہ میں ہر بار الیکش میں اتار کر ووٹ بنک کو قایم رکھا اور پھر تقدیر نے پلٹا کھایا اور آخر وہ دن آ گیا جس دن چوہدری پرویز الٰہی کو تلہ گنگ سےممبر اسمبلی منتخب کرا لیا اور خود ممبر صوبائی اسمبلی بن گیے اور ھر وزارت بھی سنھبال لی چوہدری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بن گیے اور ضمنی انتخابات میں چوہدری سالک حسین کو ممبر قومی اسمبلی منتخب کرا لیا گیا پھر کچھ دوستوں کی مہربانیوں سے تلہ گنگ میں ایک نیو گروپ وجود میں لایا گیا جس میں اہم کردار ایک ڈاکٹر نے ادا کیا اور ق لیگ میں پھوٹ ڈال دی گئی لیکن جس شحض کا نام عمار یاسر ہے اس نے سب کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر دیا جب چوہدری سالک حسین نے اپنا رخ حافظ عمار یاسر کی طرف کر دیا اور یوں ان کے دل ک ارمان آنسو میں بہہ گئے اور یوں آج ق لیگ ایک میز پر ہے گزشتہ روز صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے ممبر صوبائی اسمبلی بنے کے بعد باضابطہ طور پر اپنی دو سالہ کارگردگی کی رپورٹ پیش کی اور اپنے آیندہ کے لائحہ عمل کے بارے میڈیا کو بریفننگ دی یہ پریس کانفرنس کم اور پاور شو زیادہ تھا عام طور پر حافظ صاحب میل جول کم ہی رکھتے تھے لیکن ان دنوں ان کی طبعیت میں کافی خوشگواری نظر آ رہی ہے شاہد لحبے میں نرمی وقت کا تقاضا بن چکا ہے پریس کانفرنس میں سب سے زیادہ حیرانگی کی وجہ یہ تھی کہ سردار غلام عباس کا این اے 65 میں موجود گروپ حافظ عمار کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر بیٹھا ہوا تھا اور منہ چھپانے کی بجائے اسٹیج پر براجمان تھے آخر وہ کون سا کمال ہے کہ 99 جس طرف جاتی ہے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے یا تو کام ہیں یا معاملہ کچھ اور پریس کانفرنس کے مقاصد تو پیغام دینا تھا کہ اب عینک اتار لیں اور ہماری طرف دیکھیں، اس تمام تر کوششوں کے نتیجے میں این اے 65 میں بڑی بڑی تبدیلیوں کی آوازیں آ رہی ہے سردار غلام عباس خان نے ملک شہریار کی الیکشن میں حمایت نہ کر کے گناہ کیا اور اب جب ثواب کمانے کیلے ملک سلیم اقبال کے ساتھ بیٹھے تو این اے 65 میں خالی ہاتھ ہیں اب ذرائع تو یہ بتاتے ہیں کہ حافظ عمار کو اب کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں رہی لیکن اگر دوستوں کی وفاداری قایم رہی تو دوسری طرف سردار ممتاز خان ٹمن کی ق لیگ کے جلسوں میں براہ راست انٹری نہ ہونے سے قیاس آرائیاں موجود ہیں کہ وہ عین وقت میں کسی تماشےکے منتظر ہیں سردار آفتاب اکبر نے چچا سے بغاوت کے بعد اپنی سیاسی ساکھ کو بچا لیا ہے سردار گروپ کے متعدد چیرمینوں نے اندرون خانہ رابطہ رکھا ہوا ہے اور وقت آنے پر سردار غلام عباس کا کیئر نہ بنے پر اڑان بھر لے گے چوہدری سالک حسین اگلے الیکشن میں کہاں کھڑے ہونگے یہ وقت پر چھوڑ دیتے ہیں تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں صوبائی وزیر کے پاس اختیار ہوگا کہ کس کو رکھے اور کس کو آؤٹ کریں جبکہ صوبائی وزیر سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کے ساتھ مل کر چلنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں لیکن ملک۔امیر خان کچھ اور سوچتے ہیں اگر حافظ عمار یاسر تلہ گنگ کی 44 دیہاتوں کی گیس فراہمی کا کام شروع کرا دیتے ہیں تو کسی چمتکار کا انتظار ہو سکتا ہے تلہ گنگ کی محرومیوں میں کچھ کا بھی ازالہ ہو گیا تو حافظ عمار کے پاؤں مضبوط ہونگے لیکن تلہ گنگ شہر میں لین دین باقی ہے جو حافظ عمار کے ساتھ فٹ نہ ہوا وہ ملک سلیم اقبال کے وارڈز کونسلرز کی خالی جگہ پر کرے گا اس بار الیکشن میں حافظ عمار یاسر کے ساتھ بزرگوں کا نہ ہونا بھی بڑا سوالیہ نشان ہے اختلافات ختم ہو چکے ہیں تو بزرگوں کو بھی ساتھ بٹھا لیں انہوں نے ہمشہ اپنا ہی سوچا لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ وہ اپ کے ساتھ ہوں حافظ عمار کسی بات سے ناراض ہوں نہ ہوں لیکن جس نے تلہ گنگ کی لائن کراس کی اس سے دوبارہ ہاتھ ملانے کا بہت بار سوچتے ہیں ابھی حالات منسٹر ہاؤس کے حق میں جا رہے ہیں یوں کہیے تو منسٹر ہاؤس پر اجکل ہاؤس فل کا بورڈ لگا ہوا ہے جو کہ اس سے قبل کوٹ چوہدریاں اور ڈیرہ سلطان پر لگا ہوا تھا لاوہ میں ملک قدیر الطاف کی جانب سے حالات بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی انہوں نے راستہ کراس کرنے کی کوشش کی ہے چوہدری سالک حسین تلہ گنگ میں اربوں روپے کے فنڈز لگا دیتے ہیں تو اپنے دو دوست تو منسٹر ہاؤس میں بٹھا سکتے ہیں لیکن دوست کچھ زیادہ نالان ہیں اور تلہ گنگ شرق اور غرب میں تماشہ کرنے کے پروگرام مین ہیں لیکن گمان ہے وقت سے قبل الیکشن ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کیلے تیاریاں زور شور سے جاری ہے جس کو عوام بڑی باریک بینی سے دیکھ رہی ہے آپ کی دعاؤں کا طالب محسن قیوم شیخ |
---|
Related Posts
ق لیگ کا کلین سویپ
چکوال کی سیاسی ڈائری تحریر: محسن قیوم شیخ محترم قارئیں ضلع چکوال کی سی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.