کلرکہار(عرفان ملک) تھانہ کلرکہار کے نواح گاؤں سردھی میں معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائر مار کر قتل کر دیا ،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ 
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پولیس تھانہ کلرکہار کے موضع سردھی میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز ذوالفقار حسین ولد فیروز خان کی اپنے چھوٹے بھائی خالد محمود سے کسی بات پرتلخ کلامی ہو گئی جس پر اس نے رائفل سے فائر کر دیئے جو کہ خالد محمود کو سیدھے لگے اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ملزم ذوالفقار حسین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائی شادی شدہ ہیں اور ایک ہی جگہ پر دونوں کے مکانات ہیں جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔پولیس تھانہ کلرکہار نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیوچکوال منتقل کر دیا جہاں وہ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
مقتول 4بھائی ہیں اور ان کے والد فوت ہو چکے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close