ڈھڈیال(چکوال پوسٹ ) مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں انہیں نااہل کرنے کے باوجود عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا۔ اس کی زندہ مثال این اے 120لاہور کا الیکشن میں تمام قوتوں کے مخالف ہونے کے باوجود ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ۔ میاں برادران میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف ہی پارٹی کو لیڈ کررہے ہیں۔ میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی محترمہ مہوش سلطانہ راجہ نے وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کی والدہ محترمہ کی رحلت پر اظہار تعزیت کے بعد ڈھڈیال پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کے دوران کیا ۔
 مہوش سلطانہ راجہ نے کہا کہ چکوال میں ن لیگ میں اختلافات صرف ذاتی انا کا ہے جسے ہم سب مل بیٹھ کر حل کرنا ہے۔ اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں مگر پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ ان شا ء اللہ آمدہ عام انتخابات میں ن لیگ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ ن لیگ کی حکومت اور قیادت نے بھر پور عزم اورجذبہ کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے جبکہ مخالفین صرف الزامات لگانے میں مصروف رہے مگر مخالفین شاید یہ بھول گئے کہ عوام اور حکومت کا رشتہ خدمت کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close