احتجاجی تحریک کیلئے کمیٹی بنے گی،کمیٹی میں وکلاء، صحافی، سیاسی وسماجی شخصیات کو شامل کیاجائے گا، اس سڑک کودورویہ کرنے کیلئے بھرپور تحریک چلائی جائیگی، تیاریاں شروع
چکوال(ساجد بلوچ /سپیشل رپورٹر)چکوال، سرگودھا روڈ دو رویہ کرنے کی تحریک چلانے کافیصلہ کرلیاگیا، ہر سال سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باوجود ارباب اختیار سے نوٹس نہ لینے پر علاقہ ونہار کے عوام نے سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ضلع کے عوامی نمائندوں کی توجہ بھی اہم مسئلہ کی طرف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چکوال، سرگودھا روڈ عرصہ دراز سے مقتل گاہ بنی ہوئی ہے اور اس سڑک پر ہرسال ہولناک ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی گھراجڑ چکے ہیں لیکن مختلف ادوار میں آنے والی حکومتوں نے کوئی توجہ نہ دی ہے لیکن اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے یہی وجہ ہے کہ اب علاقہ ونہار سمیت اس روڈ پر موجود مواضعات سے تعلق رکھنے والی عوام نے صدائے احتجاج بلند کرنے کا فیصلہ کیاہے، اور اس حوالہ سے ایک احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیاگیاہے جس کے لیے جلد ایک اجلاس بلایا جارہاہے۔
احتجاجی تحریک کے لیے کمیٹی بنائی جارہی ہے جس میں وکلاء، صحافی، سیاسی وسماجی شخصیات کو شامل کیاجائے گااور اس سڑک کودورویہ کرنے کے لیے بھرپور تحریک چلائی جائے گی تاکہ حکومت وقت اور ارباب اختیار اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع رک سکے۔
|
---|
Related Posts
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید کاقانون شکن عناصرکے خلاف کریک ڈاون شروع
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک مجید کا ایک اور احسن اقدام بڑی[...]
بچوں میں ٹائیفائڈ کے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا
چکوال (راجہ افتخارسے)ڈپٹی کمشنر چکوال کپٹن بلال بن ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ک[...]
ٹی ایم اے کی غفلت،محلہ ہجویری کی عوام گھروں میں محصور
چکوال(راجہ عبدالغفار سے) ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی،[...]
ڈسٹرکٹ بار چکوال الیکشن 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
چکوال (ابرارحسین بھٹی نیوروچیف سکس نیوز چکوال)پاشا گروپ کے نامزد امیدوار صدر ملک اظہر حسین [...]
وزیراعظم نے چکوال میں یونیورسٹی اور 500 بیڈ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
چکوال : وزیراعظم نے چکوال میں پہلی یونیورسٹی اور 500 بیڈ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.